ولیوں کا زیارت قبور عملی دنیا کے لئے باعثِ برکت و عبرت / مولانا امتیاز
ولیوں کا زیارت قبور عملی دنیا کے لئے باعثِ برکت و عبرت / مولانا امتیاز
حاجی پور/ شبانہ فردوس /
نگاہ ولی میں وہ تا ثیر دیکھی
بدلتے ہزاروں کی تقدیر دیکھی
یقیناً اللہ کے ولی اللہ کے محبوب بندے ہوتے ہیں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے امتی ہوتے ہیں ۔ اللہ پاک قرآن کریم میں ارشاد فرمایا کہ اللہ کے ولی کو نہ خوف نہ ڈر واضح ہوکہ مفت دینی منظم کلاس کے بانی و سربراہ و منتظم و جد یو اقلیتی سیل ریاستی سیکریٹری حضرت مولانا امتیاز عادل ندوی شاہ پوری چہرہ کلاں مہوا ویشالی گزشتہ دنوں محبوب الاولیاء حضرت نظام الدین اولیاء نئ دلی کے بار گاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حاضری دی حاضری کے بعد انہوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ولیوں کا زیارت قبور عملی دنیا میں پوری انسانیت کے لئے باعثِ برکت و باعث عبرت و باعث رحمت ہوتی ہے ہمیں ان برگزیدہ بندوں سے عقیدت کے ساتھ عملی دنیا کو درست کرنا ہے یعنی جس طرح بزرگوں نے اللہ کے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے رضا کے لئے حق کی راہ پر گامزن رہے اور اللہ کے دین کی تعلیم دیتے رہے اور حجر میں شجر میں اللہ کو منانے کے لئے کوشش کرتے رہے یہی اصل زیارت قبور کا مقصد اور مطلب ہے نہ کہ فاتحہ خوانی ، شیرنی ، گل پوشی، عطر پوشی کر واپس ہوجانا یہ وقتی طور پر عقیدت کے لئے بجا ہے گناہ اور ناجائز نہیں لیکن اس عقیدت میں ولیوں کا جو مشن تھا جو سبق آموز نصیحتیں تھیں اور اللہ کے نزدیک محبوب بننے کے جو راستے بتاۓ گئے اس سےالگ ہوگئے اور فروعی کاموں کو فرض قرار دینے لگے ولیوں سے عقیدت اور محبت یہ ہے کہ ان کی زندگی اپنی زندگی میں پوری طرح صراحت کرلیں تبھی ہم سب سچے اوراچھے عقیدت مند کہلائیں گے کیوں ہر ولی کو اللہ نے صالح عمل کی بنیاد پر مرتبہ بلند فرمایا ہے نہ کہ فروعی کاموں کے بنیاد پر اللہ ہم سبھوں کو ان بزرگوں کا صدقہ نصیب فرمائے اور عملی زندگی کو صالح بناۓ آمین ثم آمین
توراز کن فکاں اپنی آنکھوں پر عیاں ہو جا
خودی کا رازداں ہوجا خدا کا ترجمہ ہو جا