کل ہند مشاعرہ و اسیر تیغ علی کانفرنس کا شاندار انعقاد،کئ معززین کو نوازا گیا

0

کل ہند مشاعرہ و اسیر تیغ علی کانفرنس کا شاندار انعقاد،کئ معززین کو نوازا گیا
حاجی پور/ عادل شاہ پوری / انجمن ادب و صحافت کے زیراہتمام محمد سلیمان لا چیمبر استی پور حاجی پور میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ اور تیغ علی کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر صدارت پروفیسر ناظم قادری نے کی۔جبکہ نعتیہ مشاعرہ کی نظامت اعجاز عادل اور اسیر تیغ علی کانفرنس کی نظامت ڈاکٹر اے ایم اظہار الحق نے کیا۔اس موقع پر پروگرام میں مہمان خصوصی محمد شاہد محمود پوری نے اردو زبان و ادب پر بہت ہی بہترین انداز میں تفصیلی گفتگو کی۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل ایڈوکیٹ محمد منان نے کہا کہ ویشالی ضلع میں لا کالج کھولنے کی ضرورت ہے۔جس سے یہاں کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے اسیر تیغ علی پر بھی گفتگو کرتے ہوئے انکی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر حاجی پور بار کونسل کے سابق سکریٹری ایڈوکیٹ رنجیت کمار سنگھ نے عدالت میں ہو رہے بدعنوانی پر کہا کہ اب عدالت میں انصاف کے بدلے ناانصافی ہو رہی ہے۔جہاں بار کونسل کے انتخابات میں جم کر مرغا،دارو اور روپے سے ووٹ خریدے گئے۔جو صدر بنا وہ بھی دارو پیتے پیتے مر گیا۔انہوں نے عدالت میں بڑھ رہے بدعنوانی پر سپریم کورٹ کے وکیل منان صاحب کو پہل کر اسے ختم کرانے کی گزارش کی۔اس پروگرام میں اپنے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیت کو انجمن ادب و صحافت نے ایڈوکیٹ اے ایم ظہور الحق ایوارڈ 2023 سے ایڈوکیٹ محمد منان،ایڈوکیٹ رنجیت سنگھ،شاعر فیض احمد شعلہ،ڈاکٹر کے پی بھارتی،صحافی شرافت خان،نوجوان شاعر عیان ریحان،سماجی خدمت گار محمد افروز عالم انصاری،محمد حامد انصاری اور ویشالی ضلع میں اردو روزنامہ قومی تنظیم کے بے باک صحافی محمد شاہ نواز عطا کو مہمانوں کے دست مبارک سے نوازا گیا۔اس موقع پر مکمل انقلاب کا رسم اجرا عمل میں آیا اور کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس میں فیض احمد شعلہ،ڈاکٹر اظہار الحق اظہر،پروفیسر ناظم قادری،اعجاز عادل،عیان ریحان،محمد شاہ نواز ناگپوری،عبداللہ امامی،حنیف اختر اور ڈاکٹر کے پی بھارتی نے اپنے اپنے کلام پیش کئے اور سامعین کو خوب محظوظ کیا اور داد و تحسین حاصل کی۔مشاعرہ کی تفصیل رپورٹ کل کے شمارے میں شائع کی جائے گی۔

उत्तर छोड़ दें

आपका ईमेल पता प्रकाशित नहीं किया जाएगा।