تربیت حج عازمین و عازمات کو ارکان حج میں آسانیاں پیدا کرتی ہیں / چیرمین

تربیت حج عازمین و عازمات کو ارکان حج میں آسانیاں پیدا کرتی ہیں / چیرمین


حج کا سفر بندوں کو اللہ سے جوڑتا ہے / عامر آفاق فیضی

زندگی کو اب دنیاداری سے دور کریں اور اللہ کی رضا میں لگ جائیں/ مولانا شبلی
احرام میں آنے کے بعد صبر تحمل کے ساتھ غصّہ پر قابو رکھیں / ثناء المصطفی
طوطے کی طرح رٹی ہوئ دعا میں لزت نہیں ملتی دعا میں دل کی کیفیت پیدا کریں / مفتی ثناء الہدی /
عازمین گٹکا ، کھینی ، سیگریٹ کی عادت کو ترک کرنے کی کوشش کریں/ سابق چیرمین

عازمین اپنے عازمات کو مکہ میں خانہ داری سے پاک رکھیں انہیں بھی عبادت کا موقع دیں / راشد حسین

حاجی پور/ عادل شاہ پوری/ ضلع ویشالی سے جانے والے عازمین و عازمات و دیگر ضلع سے جانے والے عازمین و عازمات کی حج تربیتی کیمپ کا انعقاد بہار ریاستی حج بھون پٹنہ سے متصل عبد القیوم انصاری و غلام سرور میموریل ہال پٹنہ میں قاری صدیق صاحب کے تلاوت قرآن سے ہوئ بعدہ بہار ریاستی حج کمیٹی پٹنہ کے رکن مفتی امجد رضا امجد ادارہء شریعہ سلطان گنج پٹنہ نے نعت پاک پیش کی اور کہا کہ حج بابرکت سفر ہے اس سفر کی تیاری خشوع وخضوع کے ساتھ کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلّم کے قبر کی زیارت شفاعت کا ضامن ہے وہیں حج کمیٹی پٹنہ کے چیئرمین الحاج عبد الحق صاحب نے آۓ ہوۓ عازمین و عازمات کے لئے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ تربیت حج عازمین و عازمات کے لئے ارکان حج میں آسانیاں پیدا کرتی ہیں تربیتی کیمپ میں ضرور حصہ لیں وہیں مولانا شبلی القاسمی امارت شریعہ پٹنہ نے کہا کہ سفر حج میں صدق دل و اخلاص عمل بہت ہی اہمیت کی حامل ہے اس لئے عمل کو ہر ممکن صاف ستھرا بنائیں تاکہ آپ کے نیت کی بنیاد پر اللہ کے حضور عمل قبول ہوجائے وہیں حضرت مولانا ثناء المصطفی نوری صاحب نے احرام کا طریقہ اور ممنوعات احرام پر تفصیلی گفتگو فرمائی اور احرام باندھ کر بھی بتایا کہ آپ اس طرح باندھے انہوں نے عازمات سے کہا کہ آپ کا جو لباس ہے وہی آپ کا احرام ہے وہیں مفتی قمر نسیم نے عمرہ کرنے کا طریقہ عازمات و عازمات کو تفصیل کے ساتھ بتاۓ وہیں مفتی عبیداللہ قاسمی نے حج کے پانچ ایام کو کیسے پورا کریں اسے کیسے گزاریں اور اس درمیان میں ہونے والے ارکان کو کس طرح ادا کریں تفصیل کے ساتھ بتاۓ وہیں مفتی ثناء الہدی قاسمی نایب ناظم امارت شریعہ پٹنہ حج عمرہ کے درمیان عمومی غلطیاں اور کوتاہیاں پر تفصیلی گفتگو فرمائی وہیں مولانا خورشید مدنی صاحب نے سفر حج سے واپسی کے بعد حاجی صاحبان کی زندگی کیسی ہو اس موضوع پر حضرت نے تفصیلی گفتگو فرمائی وہیں حج بھون پٹنہ کے سابق چیرمین الحاج الیاس حسین عرف سونو بابو نے حج کے سفر میں غیر ممنوع اشیاء گٹکا ، کھینی ، سیگریٹ کی عادت کو ترک کرنے کی کوشش کریں کیونکہ کہ حج کمیٹی سعودی اسے ممنوع سمجھتی ہے اور اس کو ہوائی جہاز رپورٹنگ میں دشواری پیش آتی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی عازمین و عازمات کا بیگ 20 کیلو سے زیادہ نہ ہونی چاہیۓ نہیں تو دشواری پیش ہوگی وہیں اخیر میں چیرمین الحاج عبد الحق صاحب نے مشترکہ سوال وجواب کے تفصیلی گفتگو فرمائی اور عازمین و عازمات کے الجھے ہوئے مسائل کو حل کئے اور اس کے راستے بھی بتائیں وہیں حج کمیٹی پٹنہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راشد حسین نے اظہار تشکر کے ساتھ چند انتظامی امور کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کی معلومات عامہ سے روشناس ہونا ہے انہوں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام عازمین و عازمات کے رجسٹریشن قبول ہوگیا ہے الحمد اللہ تمام عازمین و عازمات کے صحت سرٹیفکیٹ جمع ہوگئے ہیں انہوں نے کاغزی رپورٹ میں سب سے پہلے پاسپورٹ حج کمیٹی پٹنہ کو جمع کرنے کی بات کہی ساتھ ہی دوسری قسط 10 مارچ تک جمع کرنے کی بات کہی ہیلتھ کیمپ ضلع سطحی قائم کیا جاۓ گا جہاں آپ سب وہاں جاکر ٹیکہ ضرور لیں تاکہ آپ کو مستقبل میں ہونے والے بیماری سے محفوظ رہیں ساتھ ہی ضروی ادبیات بھی ساتھ رکھنے کی بات کہی اس اجلاس کی نظامت حضرت مولانا ایوب نظامی صاحب نے فرمائی اس موقع سے حج بھون پٹنہ کے تمام ملازمین و پٹنہ حج بھون کے خادم و خادمات اپنے خدمت کو بحسن و خوبی انجام دیئے جن میں آئ ٹی سیل انچارج اختر حسین ، سید فرحان الحق ، میڈیا انچارج محمد صغیر و محمد اظہار صاحب، محمد احسان صدیقی صاحب، محمد محفوظ عالم سبزی باغ پٹنہ ، محمد عابد ایوب صاحب ( سعودی ریال چینز ) رعنا ناز پھلواری، ثریا پروین پھلواری، شبانہ فردوس مہواویشالی ، تبسم خاتون پٹنہ صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری مہواویشالی وغیرہ شریک اجلاس تھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!