ایم جسیم الحق محنت کش اور ایماندار امیدوار/ محمد حسنین
مہواویشالی/ شبانہ فردوس/ ایم جسیم الحق چاند پور فتح ویشالی سیاسی شعور کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اعلیٰ فکر کے حامل ہیں ایسے امیدوار قوم کا بہتر قائد ہو سکتے ہیں اس لئے کہ زمانے کے نشیب وفراز سے خوب واقف ہیں انہوں نے نئ دلی میں رہ کر ہندوستان کے نامور سرکاری و غیر سرکاری ٹی وی چینل میں کام کیا اور ملازمت بھی کی اس وجہ کر وقت اور حالات سے خوب واقف ہیں جو آئندہ 2025 میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں مہوا اسمبلی حلقہ سے امیدوار بننے کے لئے لوگوں کے بیچ روز بروز جگہ جگہ جاکر مل رہے ہیں اور ایک بہتر سوچ کو لیکر اپنے پیغام کو دے رہے ہیں جو وقت کی ضرورت ہے اسی کے پس منظر میں حقیقت سے آشنا و آگاہ بھی کر رہے ہیں اور سیاسی شعور کے ساتھ سیاسی بیداری بھی پیدا کر دیے ہیں ایسے سوچ و فکر کے لیڈر قوم کو بہت ملتے ہیں یہ باتیں ملی سماجی سیاسی خادم جواں سال محمد حسنین انصاری رسول پور فتح سومیر گنج ڈیوڑھی نے ایم جسیم الحق سے ملاقات کے بعد نمائندہ سے گزشتہ شب عرس اسحاقی کے موقع سے کہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملت اسلامیہ کو ان کے ساتھ دینے سے مسلم ووٹ کا اندازہ بھی چلے گا اور اپنی پہچان مہوا اسمبلی حلقہ میں ہوگی ۔
تصویر میل پر ہے